Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

4 ملین ڈالرز عدم ادائیگی، پی آئی اے کا طیارہ کوالالمپور میں روک لیا گیا، ضبط کئے جانے کا امکان

Published

on

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل  طیارے کو ائرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکاہے۔طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے روکا گیاہے۔

 پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا،لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا، عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائرہورٹ پر کی گئی تھی۔

سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی،4 ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روکا گیا۔

پی آئی اے پرواز نمبر پی کے 894 اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچی تھی، پرواز پر پائلٹ ،کو پائلٹ کے علاوہ10 فضائی میزبان تعینات ہیں،مسافروں کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 ساختہ متبادل طیارہ روانہ کیا ہے۔.

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا مذکورہ بوئنگ 777 طیارہ قومی ائیرلائن کی اپنی ملکیت ہے، انجن لیزنگ کمپنی نے ملائیشیا کی ایک عدالت میں غلط اعداد و شمار جمع کروا کے حکم امتناعی حاصل کیا تھا، کلیم کی 5۔4 ملین ڈالر کی جبکہ کل واجب الادا رقم 8۔1 ملین ڈالر تھی جو ادا کی جاچکی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ  پی آئی اے نے کوالمپور میں وکلاء  کے ذریعے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور معاملہ اس وقت زیر سماعت ہے، اس طرح طیارہ رکوانے اور زبردستی پیسے نکلوانے کے معاملات دنیا میں کہیں دیکھنے میں نہیں آتے، خاص طور پر جبکہ لیزنگ کمپنی اور پی آئی اے دونوں ملائیشیا کی مقامی کمپنیاں نہیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نے اس پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے سے پہلے ہی وطن واپس پہنچا دیا ہے، طیارہ جلد ہی کمرشل پرواز کے طور پر وطن واپسی کی پرواز بھرے گا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین