Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قومی اسمبلی 13 اگست سے پہلے تحلیل کرنے پر حکمران اتحاد میں مشاورت

Published

on

حکمران اتحاد نے قومی اسمبلی کو قبل از وقت تحلیل کرنے پر مشاورت شروع کردی، اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کی صورت میں انتخابات 60 کی بجائے 90 روز میں کرائے جا سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے، حکومت نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کروانے کےلیے نو یا دس اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات میں بھی اس پر غور کیا گیا۔

تیرہ اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کروانا ہوں گے، وقت سے پہلے تحلیل کی صورت میں 90 دن میں انتخابات کروانا ہوں گے،نوے دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابی مہم کےلیے زیادہ وقت حاصل کرنے کی وجہ سے نومبر والے آپشن پر غور کر رہی ہے، حتمی فیصلے کے لیے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر نواز شریف سے کچھ دن میں لندن میں ملاقات بھی کریں گے،  وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیے پیرس جاتے ہوئے لندن مختصر قیام کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات 23 جون کو متوقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین