Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

نسل پرستی اور سفید فام غلبے کے الزامات، گولڈن گلوب ایوارڈز فروخت، ہالی ووڈ فارن پریس گروپ بند

Published

on

گولڈن گلوب ایوارڈز گزشتہ روز فروخت کر دیئے گئے ہیں ، اور نئے مالک کے مطابق وہ ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (HFPA) کو بند کر دے گا ،گولڈن گلوب ایوارڈز 1944 کو ایچ ایف پی اے کے تعاون سے پہلی بار منعقد کیا گیا، جس میں اس وقت کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

امریکا کی مشہور کمپنی ایلڈریج انڈسٹریز نے گولڈن گلوب ایوارڈ کو خرید لیا ہے، اور فارن پریس ایسوسی ایشن (HFPA) کو بند کر نے کا اعلان کر دیا ہے، ایلڈریج انڈسٹریزایوارڈ ٹیلی کاسٹ اور دنیا بھر میں گولڈن گلوب ایوارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے پر کام کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز  کی فروخت کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ   اس کی ووٹنگ اور پراسیسنگ کے دوران نسل پرستی اور ڈائی ورسٹی  کا نہ پایا جانا ہے،2021 میں  کی گئی امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کی تحقیقات کے مطابق گولڈن گلوب ایورارڈ ز کی ووٹنگ لسٹ میں کوئی سیاہ فام صحافی نہیں ہے،اور گولڈن گلوب ایوراڈز کی کمیٹی کے کچھ ممبران پر جنسی اور نسل پرستانہ تبصرے کرنے سمیت مشہور شخصیات اور فلم اسٹوڈیوز  کی حمایت کرنے کا الزام بھی لگا یا گیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں دنیا بھر کے شوبز سٹارز شریک ہوتےہیں  اور دنیا بھر سے نامز د ہونےوالے اداکاروں اور فلموں کو منفرد اعزاز”گولڈن گلوب ایوارڈ” سے نوازا جاتا  ہے۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین