پاکستان

پنجاب میں جلد ایئرایمبولینس شروع ہوگی، مریم نواز، میڈیکل ایمرجنسی کے لیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت

Published

on

‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی اور کہا ہے کہ بہت جلد پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کردی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سرگودھا ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا،موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔ پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کاآغاز بھی کردیاجائے گا۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version