ٹاپ سٹوریز
9 مئی کو جو ہوا وہ کیپیٹل ہل حملے جیسا تھا،امریکا میں بھی سخت سزائیں دی گئیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہونے کی امید ہے، ہمارا نو ماہ کا ریویو آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر پورا اترتا ہے، امید ہے اسی ماہ اچھی خبر ملے گی۔
ترک نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹریو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ انٹرویو صدر رجب طیب اردوان کی حلف کی تقریب میں شرکت کے لیے انقرہ کے دورے کے دوران دیا تھا جسے ترک نیوز ایجنسی نے آج شائع کیا ہے۔
پاکستان فروی کی ابتدا سے آئی ایم ایف کے ساتھ 1.1 ارب ڈالر کی قسط کے لیے اجرا کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، جو آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالرز پروگرام کا حصہ ہے۔
مئی کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے خود آئی ایم ایف کی سربراہ کے ساتھ رابطہ کر کے پروگرام بحالی میں مدد مانگی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے پاس متبادل بھی موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، کچھ شرائط ایسی بھی ہیں جو عمومی طور پر بورڈ کی منظوری کے بعد پوری کی جاتی ہیں لیکن اس بار وہ بھی پہلے پوری کردی گئی ہیں۔
متبادل پروگرام کے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ماضی میں بھی ہم نے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کیا اور اگر ضرورت پڑی تو ہم کمر کس لیں گے اور اس مشکل سے ابھر کر نکلیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد سے پاکستان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، یہ تمام مسائل پچھلی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، اگست کے تباہ کن سیلاب نے بھی مسائل میں اضافہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپریل 2022 میں دیوالیہ ہونے کے قریب تھا کیونکہ اس وقت کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام سے روگردانی کی تھی اور ملک کی معیشت تباہی سے دوچار تھی، پھر تباہ کن سیلاب نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت ملک عوام کے تعاون، دوست ملکوں کی مدد سے کو مسائل سے نکال کر آگے لائی۔
نومئی کے واقعات اور سیاسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن، بے قاعدگیوں کے سنگین الزامات کا سامنا ہے، عمران خان کچھ عرصے سے اپنے لوگوں کوگرفتاری کی صورت میں پرتشدد ردعمل کے لیے ذہنی طور تیار کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے ریاست کے خلاف سنیگین اقدامات کی منصوبہ بندی کی، اس نے لوگوں کو اکسایا،اس کے شواہد موجود ہیں جن کی تردید نہیں کی جا سکتی۔ عمران خان کے حامیوں کو عمارتیں جلانے، اداروں پر حملوں، قبروں اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کی ہدایات دی گئی تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے سرکاری اداروں پر حملے کئے ان پر ملکی قانون کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے، اور جن لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے اور ان کی بے توقیری کی ان پر ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ ایکٹ 1951 سے موجود ہے، جو فوجی اہلکاروں سے ہٹ کر ان سویلینز کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتا ہے جو براہ راست یا بالواسطہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت جب جج سزا سنا دیتا ہے تو ملزم کو دو اپیلوں کا حق ہے، ایک اپیل ہائیکورٹ اور دوسری اپیل سپریم کورٹ میں کی جا سکتی ہے۔ اس سارے عمل کا مقصد انصاف کو یقینی بنانا ہے،کیا کوئی مہذب معاشرہ اور ملک ریاست کے خلاف اس طرح کی بدمعاشی کی اجازت دیتا ہے جو نومئی کو پاکستان میں ہوئی؟
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں صرف ایک مثال دینا چاہتا ہوں، کیپٹل ہل ( واشنگٹن) میں 6 جون 2021 کو جو ہوا،کیا ان لوگوں کو سزائیں نہیں دی جا رہیں تاکہ امریکا کی تاریخ میں دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں