Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بجٹ توقعات کے مطابق نہ ہوا تو پروگرام بحال نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کی وارننگ

Published

on

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا بجٹ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی ( ای ایف ایف) کی بحالی کا آخری موقع ہے، بجٹ توقعات کے مطابق نہ ہونے پر پروگرام ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پریز روئز نے خبرایجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی حکام کو بتایا گیا ہے کہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے جون میں خاتمے تک صرف ایک بورڈ میٹنگ باقی ہے۔

ایستھر پریز روئز کا کہنا ہے کہ موجودہ ای ایف ایف کے تحت حتمی نظرثانی کے لیے پاکستانی حکومت کو ایکسچینج مارکیٹ کی ضروری بحالی اور پروگرام کے مقاصد سے مطابقت رکھنے والے بجٹ کی منظوری درکار ہے جبکہ چھ ارب ڈالر کے خسارے کو پُر کرنے کے لیے فنانسنگ کے قابل اعتماد معاہدے لانا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کا بورڈ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گا کہ آیا اسے پروگرام بحال کرنے کی صورت میں بقیہ 2.5 ارب ڈالر میں سے کچھ رقم پاکستان کو جاری کرنی ہے۔

اس سے پہلے ترک نیوز ایجنسی نے وزیراعظم شہباز شریف کا انٹرویو شائع کیا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہونے کی امید ہے، ہمارا نو ماہ کا ریویو آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر پورا اترتا ہے، امید ہے اسی ماہ اچھی خبر ملے گی۔

پاکستان فروی کی ابتدا سے آئی ایم ایف کے ساتھ 1.1 ارب ڈالر کی قسط کے لیے اجرا کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، جو آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالرز پروگرام کا حصہ ہے۔

مئی کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے خود آئی ایم ایف کی سربراہ کے ساتھ رابطہ کر کے پروگرام بحالی میں مدد مانگی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے پاس متبادل بھی موجود ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، کچھ شرائط ایسی بھی ہیں جو عمومی طور پر بورڈ کی منظوری کے بعد پوری کی جاتی ہیں لیکن اس بار وہ بھی پہلے پوری کردی گئی ہیں۔

متبادل پروگرام کے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ماضی میں بھی ہم نے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کیا اور اگر ضرورت پڑی تو ہم کمر کس لیں گے اور اس مشکل سے ابھر کر نکلیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین