Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ 30 فیصد بڑھانے کی تجویز،پنشن 20 فیصد بڑھائے جانے کا امکان

Published

on

A cut of 300 billion in the federal development program, the schemes of the members of the assembly were abolished

13کھرب سےزائدکا وفاقی بجٹ کل ( جمعہ کو) قومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز پنشن میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز ہے،گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا

نئے بجٹ میں پنشن کیلئے780ارب رکھےجائیں گے۔تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 30 فیصد  بڑھےگا۔ پنشن میں20 فیصد سمیت میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں اضافے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب تک رکھنے  جبکہ  700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 8 ہزار ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 1.7 ٹریلین سے زائد رکھنے کا تخمینہ ہےْ

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان ٹیکس آمدن 2.5 ٹریلین روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،اسٹیٹ بنک منافع 9 سو ارب اور پی ڈی ایل سے 750 ارب روپے اکٹھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈیز کی مد میں 1.3 ٹریلین مختص کیے جانے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد  رہ سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ 4.8 سے 5 فیصد تک رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین