پاکستان
اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،8 ملک گیر کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،
دوران کارروائی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی سے 17 کلو 300 گرام افیون اور 41 کلو 270 گرام چرس قبضے میں لی گئی،
رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی،ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی،نادرا چوک طورخم کے قریب پلاسٹک بیگ سے 1 کلو آئس تحویل میں لی گئی.
السعادت ہوٹل کوئٹہ کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 25 کلو چرس برآمد کی گئی،دوران کارروائی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،سرائے سدھو میں واقع پی ایس او پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی،جس میں ایک مُلزم گرفتار ہوا،سیالکوٹ، سمبڑیال میں واقع گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان کے قبضے سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی،
مُلزمان طُلباء کو منشیات سپلائی کرنے میں مُلوث ہیں،
گلگت میں واقع جلال آباد روڈ پر موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 673 گرام چرس برآمد کی گئی،دوران کارروائی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور