Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بابر اعظم اور رضوان کی ہارورڈ ایجوکیشن پروگرام میں تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل

Published

on

قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے  امریکہ میں اکنا کنونشن میں شرکت کی، ان کی آمد پر بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود تھے، جنہوں نے ان سے آٹو گراف لئے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔

 بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے لیے امریکا گئے ہیں  اور وہ اس  پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز  بھی بن گئے ہیں،ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقد ہوا۔

 بابر اعظم نے پروگرام میں تقریر کے دوران  کہا کہ میں اپنی ساری زندگی سیکھتا ہی آیا ہوں، یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبہ جات کے لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین