Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کیلین امباپے لگاتار چوتھی بار لیگ ون کے بہترین کھلاڑی قرار

Published

on

پیرس سینٹ جرمین نے 11ویں بار فرنچ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اسٹار فٹبالر امبامپے نے پی ایس جی کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کیلین امباپے  لیگ ون میں 28 گول اسکور کر کے سر فہرست ہیں جبکہ الیگزینڈر لاکازیٹ 27 گول اسکور کرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

24 سالہ امباپے  نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کوچ، ٹیم میٹس اور پورے سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  مجھے یہ ایوارڈ جیتنے پر بے حد خوشی ہے اور میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

امباپے واحد فارورڈ کھلاڑی ہیں جنہوں نے چار بار لگاتار لیگ ون میں بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، امباپے 24 سال کی عمر میں 6لیگ ون ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین