Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

مزاح میں کردار نگاری کو نئی جہتیں دینے والی بشریٰ انصاری کی سالگرہ

Published

on

صدارتی تمغہ یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاری کے مداح آج  اُن کی سالگرہ منارہے ہیں،بشریٰ انصاری نے شاندار مزاحیہ کردار نگاری کے دوران کئی نئی جدتیں متعارف کروائیں۔

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 15 مئی سن 1956 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک ہمہ صفت اداکارہ ہیں۔ جنھوں نے مزاحیہ اداکاری کے علاوہ بطورڈرامہ نویس اورسنگر بھی صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔ بشریٰ انصاری نے انتہائی کم عمری میں اداکاری کی شروعات کی۔

بشریٰ انصاری کو شہرت ماضی میں پی ٹی وی پرچلنے والے ڈرامہ سیریزففٹی ففٹی اورڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا سے ملی۔بشری انصاری نے کئی فلموں میں کردارنگاری جبکہ ٹیلی فلمز میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔

بطور رائٹراماوس، ذکیہ، پاکیزہ اورزیبائش نامی ڈرامے لکھے۔فنی خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اورستارہ امتیازسے نوازاگیا۔ سن 1986 میں انھیں پی ٹی وی کا بہترین اداکارہ کا ایواڈ بھی ملا۔ فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں وہ بیک وقت 6 لکس ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین