تازہ ترین

گڈانی کے ساحل پر بلیو وہیل نمودار، ماہی گیروں نے ویڈیو بنالی

Published

on

گڈانی کے ساحل پر نایاب نسل کی بلیو وہیل نمودارہوئی، وہیل ساحل سے محض دو کلومیٹر فاصلے پر سمندر میں غوطے لگاتی رہی۔

مقامی ماہی گیروں نے وہیل کی ساحل کے قریب تیراکی کی ویڈیو بنا لی، ویڈیو میں گڈانی کا ساحل واضع نظر آرہا ہے۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق سیاہ وہیل کی لمبائی تقریبا 100 فٹ ہے، ماہرین آبی حیات کے مطابق  بلیو وہیل دنیا کا سب سے بڑا ممالیہ ہے۔

اس نسل کی وہیل پاکستانی سمندری حدود میں ہمپ بیک وہیل کے بعد دیکھی جانے والی وہیل کی دوسری قسم ہے۔

3 Comments

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version