Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ماہی گیروں کو 12 جون سے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت، 13 جون کو سندھ، مکران ساحل پر طوفانی بارش متوقع

Published

on

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بیپار جوئے کی شدت برقرارہے،طوفان کے گرد ہواوں کی رفتار 160کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھ رہی ہیں،طوفان نے رخ تبدیل کردیا،کراچی سے فاصلہ 1120کلومیٹرہے،ماہی گیروں کو12جون سے کھلے سمندر میں جانے سے گریزکا مشورہ دے دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان کے حوالے سے جاری 7ویں الرٹ کے مطابق مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بیپار جوئے اپنی شدت کے ساتھ برقرارہے، پچھلے 12گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان نے اپنا رخ تبدیل کردیا، طوفان کے مرکز اوراردگرد 130سے150کلومیٹر کی ہوائیں چل رہی ہیں۔

طوفان کے قرب وجوار میں موجود ہواؤں کی رفتار 160کلومیٹرفی گھنٹہ تک تجاوزکررہی ہیں، طوفان کا فاصلہ کراچی سے بدستور 1120کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، سطح سمندر کا 32ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت طوفان کی شدت کو بڑھانے کے لیے سازگارماحول فراہم کررہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عالمی سطح پرطوفان کی نگرانی کے دوران اوپری سطح کی ہواوں میں تبدیلی کے سبب غیریقینی صورتحال پیداہورہی ہے،کچھ موسمیاتی آلات طوفان کے سبب عمان اورپاکستان کے مغربی ساحل کو متاثر کرنے کے اشارے کررہے ہیں۔

 کچھ موسمیاتی آلات بھارتی گجرات اورسندھ کی ساحلی پٹی پراس کےاثرات کی پیشگوئی کرتے دکھائی دیتے ہیں،ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 12جون سے کھلے سمندرمیں جانے سےگریز کریں،طوفان کی وجہ سےبحیرہ عرب کے حالات ماہی گیری کے لیے انتہائی خراب ثابت ہوسکتے ہیں،اورساحل کے ساتھ اونچی لہریں آسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مذید کہناہے کہ طوفان کے ممکنہ اثرات کے نتیجے میں سندھ،مکران کے ساحلوں پر13جون کی رات سے گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،دیگر اثرات کے نتیجے میں بلوچستان اورسندھ کے ساحلی مقامات پرتیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین