Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مالی سال 2023۔24، تجارتی خسارہ 28 ارب ڈالر سے زیادہ رہے گا، بجٹ دستاویز

Published

on

اگلے سال 2023۔24 کے بجٹ میں  فی کس آمدنی کا ہدف 4 لاکھ 78 ہزار روپے سے زیادہ مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق رواں سال فی کس آمدن 3 لاکھ 88 ہزار 755 روپے تھی۔ دستاویز کے مطابق  اگلے سال جی ڈی پی کا حجم 99 ہزار 335 ارب روپے ہوگا،اس سال جی ڈی پی کا سائز 79 ہزار 336 ارب روپے رہا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال معیشت کے حجم 19 ہزار 999 ارب کا اضافہ متوقع ہے، اگلے سال بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں 6482 ارب حاصل ہونگے۔

اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرمایہ کاری کا ہدف 15.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے، قومی بچت کا ہدف 13.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے،اگلے سال تجارتی خسارہ 28 ارب 66 کروڑ ڈالر متوقع ہے۔

دستاویز کے مطابق برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالراور  درآمدات کا تخمینہ  58 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ بیرون ملک سے ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 53 کروڑ ڈالر مقرر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین