Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فیصلہ کرلیں ملک آئین کے تحت چلانا ہے یا ڈنڈے کے زور پر، عمران خان

Published

on

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کرلیں کہ ملک آئین کے تحت چلنا ہے یا ڈنڈے کے زور پر۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں عدالت پیشی  کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی دستخط نہ بھی کرتے توسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  دو دن میں قانون بن جانا تھا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ عارف علوی آپکے سوالوں کا جواب نہیں دیتے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ نہیں نہیں یہ بلکل غلط ہے،یہ بات درست نہیں کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارہ نہیں،ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کے لئے دعوت دی ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ الزام ہے کہ مذاکرات آپکی وجہ سے ناکام ہوئے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے تو جنرل باجوہ سے بھی مذاکرات کئے،جب ہماری حکومت گئی تب بھی ہم نے مذاکرات کئے،چیف جسٹس کے کہنے پر بھی مذاکرات ہوئے،ہم جنرل باجوہ کو بھی الیکشن کا ہی کہہ رہے تھے،ہم تو آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن چاہتے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین