Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹرینڈ

کرپٹو کرنسی مارکیٹ پر ڈرامائی کریک ڈاؤن، امریکا میں 2بڑی ایکسچینجز پر 2 دن میں مزید مقدمات

Published

on

امریکا کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ڈرامائی طور پر کرپٹو کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے دو دن کے اندر دنیا کی سب سے بڑی کرپاٹو ایکسچینج بائنانس اور کوائن بیس کے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کیا ہے، یہ مقدمات کرپٹو مارکیٹ کو ڈرامائی انداز میں ریگولیٹ کرنے کے لیے اقدامات ہیں۔

امریکی ریگولیٹر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بائنانس اور اس کے چیف ایگزیکٹو پر ’ فریب کا جال‘ بننے اور اسے چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اگر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ان مقدمات میں کامیاب رہتا ہے تو وہ اس مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے اور کنٹرول کرنے کے قابل ہو جائے گا کیونکہ کرپٹو مارکیٹ کا موقف ہے کہ اس کے ٹوکن سکیورٹیز میں شمار نہیں ہوتے اور انہیں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ّ ایس ای سی) کے ذریعے ریگولیٹ نہیں کیا جا سکتا۔

مین ہٹن کی فیڈرل کورٹ میں دائر درخواست میں ایس ای سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کوائن بیس ایکسچینج نے 2019 سے اب تک کرپٹو کرنسیز کی ٹرانزیکشنز سے اربوں ڈالر کمائے ہیں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے شرائط کو پورا نہیں کیا،کوائن بیس ایکسچینج کم ازکم ایسی 13 کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈ کر رہی ہے جنہیں سکیورٹیز شمار کیا جا سکتا ہے اور انہیں رجسٹرڈ کرایا جانا ضروری تھا، ان کرپٹو کرنسیز میں سولانا، کارڈانو اور پولیگون شامل ہیں۔

امریکی ریگولیٹر کی طرف سے مقدمہ دائر کئے جانے کے بعد کوائن بیس کو ایک ارب 28 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں، اس ایکسچینج کی پارٹنر فرم کوائن بیس گلوبل کے شیئرز کی قیمت بھی 7.10 ڈالرز یا 12 فیصد تک گر گئی،کوائن بیس کے وکیل نے کہا ہے کہ کمپنی معمول کے مطابق آپریشنز جاری رکھے گی۔

امریکی ریگولیٹر کے اس کریک ڈاؤن کا فائدہ بٹ کوائن کو ہوا ہے، بائنانس پر مقدمات کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 2 ہزار ڈالرز اضافہ ہوا، یوں لگتا ہے کہ امریکی ریگولیٹر چھوٹی کرنسیوں کی زندگی اجیرن کر کے بٹ کوائن کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین