لائف سٹائل
کراچی کے دہشت، بدامنی سے بھرے ماضی پربنی فلم مداری کے ٹریلر اور ٹیزر کی نمائش
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی آرٹ فلم”مداری” کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ہدایت کار سراج الساکین، پروڈیوسر و معروف اداکار علی رضوی، عمار علی دانش، نبیل الرحمن سمیت فلم کی کاسٹ میں شامل عباد عالم شیر، پارس مسرور، تنویر گِل کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔
اس موقع پر فلم کا ٹیزر، ٹریلر اور ایک گانا بھی دکھایاگیا، فلم کے ڈائریکٹر سراج السالکین نے کہاکہ فلم ”مداری“ کراچی شہر کی ایسی سیاسی تاریخ پر مبنی ہے جس سے یہاں کا ہرمقامی باشندہ متاثرہوا، لیکن اس فلم کی کہانی اور اس کے تمام کردار فرضی ہیں،اس میں کراچی اور اس کے ماضی کے مخدوش سیاسی حالات کی جھلک دیکھنے کو ملے گی، پروڈیوسر و معروف اداکار علی رضوی نے کہاکہ ہم پاکستان میں ایک نئی طرزکے جدت پسند سینما کو فروغ دینے جارہے ہیں ، یہ فلم بنانے کا وہی مغربی انداز ہے جو مغرب سے درحقیقت ہم سب نے مستعار لیا، فلم میں سماج کی تلخیاں اور شیرینی بھی نظر آئے گی، یہ بہت خوشگوار تجربہ ہے، اداکار پارس مسرور نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی کہانی کسی نہ کسی طور کراچی میں رہنے والے ان تمام نوجوانوں کی کہانی ہے جنہوں نے اپنے بچپن ،لڑکپن یا جوانی میں کراچی شہر میں پھیلی بدامنی ،دہشت اوربے چینی کو قریب سے دیکھا۔”عباد عالم شیر نے کہاکہ تھیٹر اور مختصر فلموں کے بعد بڑی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے جوکہ بہت شاندار ہے، فلم عید پر پاکستان بھر میں اور عید کے بعد عالمی سطح پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے،جو اپنے والد کاانتقام لیناچاہتاہے ۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
najlepsze escape roomy
جولائی 5, 2024 at 5:58 شام
Hi there, just became aware of your blog through Google, and
found that it’s truly informative. I’m going to watch out for brussels.
I will be grateful if you continue this in future.
Numerous people will be benefited from your writing. Cheers!
Escape room lista