Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچستان کی جانب سے گرم مرطوب ہوائیں، کراچی کے شہری بے حال

Published

on

کراچی شہر کا درجہ حرارت پھر بڑھ گیا،گذشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری اضافے سے 36.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،جمعے کو دوپہر کے وقت بلوچستان کی گرم ومرطوب ہوائیں شہر پراثراندازرہیں۔

دیہی سندھ کے ضلع موہنجودڑو میں پارہ 44.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گذشتہ تین روز کے دوران تیزہواؤں کے سبب معتدل موسم کے بعد جمعہ کوشہر میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوا،جس کے دوران دوپہر کے وقت بلوچستان کی مغربی سمت کی گرم ومرطوب ہوائیں چلیں،ہوامیں نمی کاتناسب 62فیصد تک بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5ڈگری ریکارڈ ہوا،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3روز کے دوران موسم نسبتا گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، وسطی اوربالائی سندھ کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،اس دوران مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 43سے45 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین