Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مجھے آرمی چیف سے مسئلہ نہیں،سٹیبلشمنٹ ہماری انتخابی جیت روکنے کے لیے کچلنا چاہتی ہے، عمران خان

Published

on

سابق وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ انہیں ملک کے آرمی چیف سے کوئی “مسئلہ” نہیں ہے لیکن انہوں نے  آرمی چیف  جنرل عاصم منیر پر الزام لگایا کہ وہ انہیں اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی سے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے آرمی چیف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ایسا لگتا ہے انہیں مجھ سے کوئی مسئلہ ہے،

عمران خان نے کہا کہ میں نے آرمی چیف کے خلاف کچھ نہیں کیا لیکن ایسا کچھ ہے جو انہیں میرے خلاف کرتا ہے مجھے نہیں علم کہ وہ کیا ہے۔

اس انٹریو میں عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر فوج کی کٹھ پتلی ہونے کا الزام بھی لگایا۔ عمران خان نے کہا کہ میری پارٹی قیادت اور ساڑھے سات ہزار کارکن گرفتار ہیں،مجھ پر ڈیڑھ سو مقدمات ہیں، مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے، لیکن نکتہ یہ ہے کہ  نظریئے کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان نے یہ الزام دہرایا کہ جنرل باجوہ نے مجھے اقتدار سے بیدخل کرنے کی کوشش کی اور میرے پاس اختیار تھا میں آرمی چیف کو ہٹا سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میں فوج میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا تھا۔

عمران خان نے نو مئی کے پرتشدد واقعات سے لا تعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دوبارہ جیل بھیجا گیا تب بھی میں تشدد نہیں چاہتا، کیونکہ تشدد تو حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے بیانئے کو مضبوط کرتا ہے،یہ جماعتیں ہم سے خوفزدہ ہیں اس لیے تشدد کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔میرے خلاف درجنوں مقدمات اور پارٹی کی قیادت کو گرفتار کرنے کا مقصد ہمیں روکنا ہے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہر انتخابی جائزہ یہ کہتا ہے کہ اگر الیکشن ہوں تو دو تہائی اکثریت سے جیت جائیں گے، اسی لیے حکومت اور سٹیبلشمنٹ ہمیں کچل دینا چاہتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین