Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

امن و امان پر اجلاس، چاروں وزرا اعلیٰ کی شرکت،فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمے آرمی کورٹ میں چلیں گے، وزیراعظم

Published

on

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن وامان کی صورتِ حال پر لاہور میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب حکومت نے 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قائد اعظم ہاؤس زیارت کو جلایا جبکہ عمران نیازی اور اس کے جتھوں نے لاہور میں قائد اعظم ہاؤس کو جلایا جو کہ کمانڈر ہاؤس بن چکا ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کالعدم تحریک طالبان نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا، اس ملک کی بدقسمتی دیکھیں کہ ان ’پاکستانی نما دشمنوں‘ نے بھی جی ایچ کیو پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان کو جلادیا، ایف سی اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔ اس دن (9 مئی) کو بے پناہ ایسے واقعات ہوئے تھے جو پوری قوم کو ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا کہ کسی شخص کو، چاہے وہ منصوبہ بندی میں شامل ہے، اکسانے میں شامل ہے، چاہے اس نے غلیظ گالیاں دیں اور نعرے لگوائے اور چاہے وہ توڑ پھوڑ میں شامل تھا، کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تمام افراد پر انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا، جبکہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات کوئی مذاق نہیں ہے کہ دہشت گرد کراچی میں ایئرفورس کی تنصیبات پر حملہ کریں اور اربوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچائیں اورعمران نیازی کے جتھے میانوالی میں پہنچ جائیں اوردشمن کے خلاف استعمال کرنے کے لیے قوم کی خون پسینے کی کمائی سے خریدے گئے ہوائی جہازوں کو آگ لگانے کی منحوس کوشش کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس دن پاکستان کے لبادے میں دہشت گردی کی گئی۔ 9 مئی کو عمران نیازی کے حکم پر ان کے جتھوں نے ملک دشمنی کی اور بدقسمتی سے وہ کام کر دکھایا جو 75 برس میں دشمن نہ کر سکا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان10 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین13 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین