Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو سیاست دانوں کے گھروں پر حملےبھی قابل قبول ہو جائیں گے، جہانگیر ترین، نئی جماعت کا اعلان

Published

on

تحریک انصاف کے سابق رہنماجہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، قوم میں امید جگانے کے لیے نئی جماعت بنا رہے ہیں۔

ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران نئی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد میرا ایک ہی مقصد رہا ہے اور وہ یہ کہ ملک کو فائدہ پہنچایا جائے۔ میں ایک روایتی سیاست دان نہیں تھا اور ملک کے لیے کچھ کرنے کا خواہش مند تھا۔ اس لیے میں تحریکِ انصاف کا حصہ بنا اور جماعت کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کچھ حقائق آپ کے سامنے آئیں گے کہ ہم نے جماعت کو مضبوط بنانے کے لیے کیا کیا۔معاملات ویسے نہ چل سکے جیسا ہم چاہتے تھے۔اگر ہم نو مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک نہ پہنچایا تو سیاست دانوں کے گھروں پر حملہ بھی قابلِ قبول سمجھا جائے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ کہ کوئی بھی معاشرہ اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا۔ گذشتہ چند سالوں میں ہماری معاشرت اور معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لیے کوشش کرنا چاہتے۔ پاکستان کو ایسی قیادت چاہیے جو قوم کو امید کا قومی بیانیہ دے، اس لیے ہم ایک نئی جماعت کا سنگِ میل رکھتے ہیں۔ہمارا جمہوری نظام اس وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب حکومت اور اپوزیشن اپنے کردار کو سمجھیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اپنا سیاسی ایجنڈا اور منشور سامنے لائیں گے۔ آنے والے الیکشن میں ہم بہتر سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ہمیں زراعت پر توجہ دینی ہے، آئی ٹی سیکٹر کو جدت دینی ہے، ان افراد کی دیکھ بھال کرنی ہے جن کی ریاست پر ذمہ داری ہے۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین