ٹاپ سٹوریز

یونیسکو جنرل کانفرنس میں پاکستان کی جگ ہنسائی، وفاقی وزیر تعلیم کا خطاب کے لیے انگریزی زبان کا انتخاب مہنگا پڑ گیا

Published

on

پیرس میں 42 ویں یونیسکو جنرل کانفرنس میں پاکستان  کی جگ ہنسائی، وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے لکھی ہوئی تقریر میں  درجنوں غلطیاں کیں۔

پیرس میں منعقدہ 42 ویں یونیسکو جنرل کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم کی غلطیوں سے بھرپور تقریر نے عالمی برادری کے سامنے وزارت وفاقی تعلیم حکام کی قابلیت کا پول کھول دیا۔

وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے لکھ کر دی جانے والی تقریر میں بھی درجنوں غلطیاں کیں،وزیر تعلیم نے یونیسکو ہیڈ کوارٹر پیرس میں منعقدہ 42ویں جنرل کانفرنس میں 8 نومبر کو اردو کی بجائے انگریزی میں خطاب کو ترجیح دی۔

یونائیٹڈ نیشن ایجوکیشنل سائنٹیفک اینڈ کلچرل ارگنائزیشن کے پیرس میں واقع ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر اپنے صاحب زادے اور پرسنل سٹاف افسر کے ہمراہ شریک ہوئے،عالمی میڈیا میں وفاقی وزیر تعلیم کی انگریزی میں ہچکولے لیتی تقریر نشر ہونے پر وفاقی وزارت تعلیم کے افسران ششدر رہ گئے۔

چھ سے بائیس نومبر تک کی شیڈول کانفرنس ادھوری چھوڑ کر عملے کو واپس بلا لیا گیا،سیکرٹری ایجوکیشن وسیم اجمل چوہدری نے وفد کے پاکستان پہنچتے ہی پی این سی یو کی سیکرٹری جنرل کی ریںپیٹریئیشن کا پروانہ جاری کر دیا۔

سیکرٹری جنرل پی این سی یو کی طرف سے یونیسکو جنرل کانفرنس میں وفاقی وزیر کے خظاب کیلئے نیشنل سٹیٹمنٹ کا تیار کردہ ڈرافٹ تبدیل کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

پیرس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے دوران کانفرنس وفاقی وزیر کو نئی تقریر لکھ دی،وفاقی وزیر تعلیم پروٹوکول کے برعکس تیار کردہ تقریر کی تیاری کے بغیر ڈائس پر جا پہنچے۔عاصم افتخار جنرل کانفرنس کے دوران اپنے لیپ ٹاپ پر وفاقی وزیر کیلئے تقریر ٹائیپ کرتے رہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version