شوبز

آرٹس کونسل کراچی میں جاپان فیسٹ 2023، جاپانی قونصل جنرل کی میوزک پرفارمنس

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور جاپانی قونصل خانے کے مشترکہ اشتراک سے جاپان فیسٹ 2023 کا انعقاد،جوڈوکراٹے،تائی کوانڈو،جاپانی ایکے بانا،بونسائی پودوں کی نمائش ہوئی۔

ڈپٹی قونصل جنرل جاپان ناکاگاوایوشی نے استاد نفیس احمد خان کے ہمراہ پرفارمنس دی۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاپان فیسٹ 2023میں جاپانی ثقافت کی عکاسی کرتے مختلف اسٹالزلگائے گئے،جاپانی پھولوں ایکے بانا اورمنفردپودوں بونسائی کی نمائش کے علاوہ کتابوں کا اسٹال بھی شرکا کی توجہ کا مرکزبنا۔

فیسٹیول میں جوڈو کراٹے اورجاپانی مارشل آرٹ کیندو کاشاندارمظاہرہ پیش کیا گیا،مختلف کامک کرداروں کا روپ دھارے فنکاروں کی پرفارمنس کوپذیرائی ملی۔

فیسٹیول میں جاپانیوں سمیت کراچی کے شہریوں نے بھر پور شرکت کی، قونصل جنرل جاپان اودیگارا توشیو کا جاپانی فیسٹ سے اظہارخیال میں کہناتھا کہ یہ فیسٹیول ہر سال منایا جاتا ہے،کوویڈ کی وجہ سے کوڈو کی وجہ سے ہم گزشتہ برس فیسٹیول کا انعقاد نہیں کر سکے تھے، جاپان میں کراچی شہر کی بہت اہمیت ہے، ثقافتی ویلیوزکا تبادلہ دو قوموں کو قریب لاتا ہے، یہ فیسٹیول جاپان کے جدید اورروایتی ثقافت کا عکاس ہے، موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس فیسٹیول میں پاک،جاپان موسیقارمل کرپرفارم کررہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا تقریب سےخطاب میں کہناتھا کہ بحیثیت قوم ہم اپنی روایات اور ثقافت کو بھولتے جا رہے ہیں، آرٹس کونسل کراچی  کا شکریہ کہ وہ یہ بیڑہ اٹھایا ہوئے ہیں کہ ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہیں، پاکستان جاپان دوستی ثقافتی بھی ہےاورتجارتی بھی ہے، پاکستان جاپان دوستی ثقافتی طور پر زیادہ مضبوط ہے، ایسے پروگرام جاپان میں بھی ہونے چاہیے تاکہ وہاں کے لوگوں کو پاکستان کے بارے میں پتا چلے،ایسے پروگرامز کوعوامی سطح پربھی ہونے چاہیے،تاکہ عام لوگوں کا اس میں داخلہ ممکن ہوسکے،اس سلسلے میں کے ایم سی آرٹس کونسل کےساتھ تعاون کرے گی۔

تقریب کے آخرمیں کراچی میں تعینات  ڈپٹی قونصل جنرل جاپان ناکاگاوایوشی نے استاد نفیس احمد خان کے ہمراہ میوزک پرفارمنس دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version