Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی ایئرپورٹ، مضر صحت سینڈوچ سے بچے کی حالت غیر، بیکری سیل

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرکارروائی کے دوران معروف بیکری کو مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کےسبب سیل کردیا گیا،بیکری سے خریدے سینڈوچ کو کھانے سے ایک بچے کی حالت بگڑگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے لاونج میں قائم معروف مشہور بیکری کومضر صحت کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر بیکری کو سیل کر دیا گیا،وحید حمد نامی شخص نے بچے کوبیکری سے سینڈوچ خرید کردیا تھا، سینڈوچ کھانے سے5سالہ بچے کی حالت غیر ہو گئی،

بچے کو فوری طبی مداد دی گئی،سینڈوچ کھانے سے بچے کو فوڈ پوائزن ہوا،والد کی شکایت اور ڈاکٹرز کی تصدیق کے بعد بیکری  کو سیل کر دیا گیا،بیکری سیل کیے جانے کے بعد جناح ٹرمینل پر دیگر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں چیکنگ بھی شروع کردی گئی،کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے بیکری سیل کرنے کی تصدیق کردی

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین