Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: قربانی کا جانور باڑے میں باندھنے پر جھگڑا، 25 سالہ نوجوان قتل

Published

on

قربانی کا جانور باڑے میں باندھنے پر تلخ کلامی، چھریوں کے وار سے نوجوان قتل، واقعہ کراچی کے علاقے ملیر کھوکرا پار میں پیش آیا.

اہل خانہ کے مطابق پچیس سالہ نوجوان معیز نے قربانی کے لیے خریدا گیا جانور قریبی باڑے میں باندھ رکھا تھا، نوجوان اپنا جانور واپس لینے باڑے گیا تو باڑے والوں نے اضافی رقم طلب کی جس پر معمولی تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر باڑے کے مالک اذان نے چھریوں کے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتول کے چچا کے مطابق معیز اضافی رقم کے تقاضے کو رد کرکے واپسی کے لیے بائک پر سوار ہونے لگا تو ملزم نے مقتول کو زمین پر گرا کر اسکے سینے پر چھری سے وار کیا، مقتول کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں سے اسے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو معیز راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مقتول تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزم اذان کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین