Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا کا منفرداعزاز

Published

on

مانچسٹر سٹی کی ریال میڈرڈ کے خلاف فتح  کے بعد مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے چیمپئن   لیگ میں ریکارڈ بنا ڈالا۔

پیپ گارڈیولا چیمپئن لیگ میں بطور منیجر 100 میچ جیت کر چیمپئن لیگ میں 100 میچوں میں جیت حاصل کرنے والے دنیائے فٹبال کے تیسرے منیجر بن گئےہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کوچ سر ایلکس فرگسن 102 جبکہ ریال میڈرڈ کے منیجر کارلو انکلوٹی 107 میچوں میں بطور منیجر جیت حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ پیپ گارڈیولا اپنی منفرد کوچنگ صلاحیت کی بدولت مانچسٹر سٹی کو ایک مضبوط ٹیم بنا چکے ہیں اور پریمئر لیگ میں بھی سٹی کی حکمرانی قائم ہے،مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو یوئیفا چیمپئن لیگ  کے سیمی فائنل میں 1-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے  بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین