پاکستان
نو مئی کے واقعات، مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کی منظوری
پنجاب کی نگران حکومت نے 9مئی کے واقعات کے مقدمے آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کی منظوری دیدی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلی ٰسطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورت حال اور9مئی کے افسوس ناک واقعات کے ذمہ داروں سے متعلق قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔۔
اجلاس میں آرمی تنصیبات اوراملاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی اورجے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔۔
اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کے لئے تمام سکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملزموں،سہولت کاروں اورماسٹر مائنڈزتک پہنچنے کیلئے موثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنایا جائے۔ پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے پروفیشنل طریقے سے کام کریں۔ شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32مقامات کی جیو فینسنگ کر کے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔محسن نقوی نے اس بات پرزوردیاکہ پروفیشنل اورقانونی لحاظ سے مؤثر تفتیش مکمل ہونے کے بعد پراسیکیوشن اپنا کام بہتر طریقے سے کرے تاکہ کوئی ذمہ دار بچ نہ پائے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں