Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ عمران خان کا نفی میں جواب،خاموشی کوڈیل سمجھیں؟خاموش رہنےکااشارہ

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے لیے عمران خان کو لایا گیا تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ سوالوں کے جواب نہیں دے رہے اور زیادہ کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں، کیا آپ کی اس خاموشی کو ڈیل کا نتیجہ سمجھا جائے؟ تو عمران خان نے انگلی ہونٹون پر رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

عمران خان کو عدالتی تحویل میں القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں لایا گیا، سخت سکیورٹی میں گھرے عمران خان سے صحافیوں نے سوالات کئے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ دورانِ قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ عمران خان نے اس سوال کا جوان نفی میں سر ہلا کر دیا۔

ایک اور صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کر لی؟۔اس سوال پر عمران خان جواب دینے کی بجائے مسکرا دئیے۔

عمران خان سے صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کی خاموشی کو سمجھیں کہ کیا ڈیل کر لی گئی ہے؟عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی بھی ایم کیو ایم بننے جارہی ہے؟ اس سوال پرعمران خان مسکراتے رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔ ایک اور سوال کیا گیا کہ آئی ایس پی آر کے بیان پر کیا ردعمل دینگے؟ ۔ اس سوال پر عمران خان کوئی تاثر دیئے بغیر صحافیوں کو دیکھتے رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے لیے عمران خان عدالت میں موجود ہیں۔ کیس کی سماعت میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن  رفعت پر مشتمل 2رکنی بینچ کرے گا۔ کمرہ عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی۔ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔۔رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر موجود ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان15 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین