Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ورلڈ کپ میں شرکت کے بدلے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی شرط، نجم سیٹھی نے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا

Published

on

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کو خط لکھ کر تحریری ضمانت طلب کی ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے بدلے بھارت چیمپنیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے جے شاہ کو خط لکھا ہے کہ  پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے صرف اس شرط پر آئے گا کہ اگر بھارت لکھ کر دے کہ چیمپئنز ٹرافی2025 میں شرکت کے لیے ضرور پاکستان آئے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ منسوخ ہونے کے امکانات ہیں اور بی سی سی آئی نےورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پانچ ملکی سیریز کروانے کی کو شش شروع کررکھی ہے۔

ایشا کپ نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی نے بھی پلان بی پرغورشروع کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھتے ہوئےایک نیا پلان ترتیب دےرہا ہے۔پی سی بی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے تین ملکی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کرانے کا ارادہ رکھتا،جس کے لیے مختلف بورڈز سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔

ایشیا کپ ستمبرمیں شیڈول ہے۔ پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اوروہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے۔ بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کر چکا ہے۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین