Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایک ٹکٹ کئی مزے،ایمریٹس پر سفر کریں،شاندار ہوٹل میں مفت قیام، خریداری،اسپاز،سیاحتی مقامات پر ڈسکاؤنٹ

Published

on

ایک ٹکٹ میں دو مزے، یہ ایک اشتہاری جملہ ہے، بعض اوقات اس جملے کے زیراثر خریداری اس جملے کی اثرپذیری کو ختم کر دیتی ہے۔ لیکن ایمریٹس ایئرلائن نے واقعی ہی ایک ایسی پیشکش دی ہے جو ایک ٹکٹ کئی مزے کا نیا انداز ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن نے رواں موسم گرمامیں دبئی جانے کے خواہشمند مسافروں کے لیے ایک دلچسپ نئی آفرکا اعلان کیا ہے،شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ایسے افراد جو22مئی 2023 سے 11 جون 2023 تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس  میں ایمریٹس ریٹرن ٹکٹ کی خریداری کرتے ہیں یا دبئی میں اسٹاپ اوور کرنے والے افراد دبئی کے مشہور 25 آورز ہوٹل دبئی ون سینٹرل میں دو رات اعزازی قیام سے لطف اندوز ہوسکیں گے،

پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراددبئی کے نووٹل ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک رات اعزازی قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، یہ خصوصی آفر 26  مئی 2023 سے لیکر 31 اگست 2023  تک کی سفری تاریخوں  کے لئے دبئی میں 24 گھنٹے سے زیادہ اسٹاپ اوور یا تمام ریٹرن ٹکٹس کے لئے قابل عمل ہےیہ آفر ایمریٹس کال سینٹر یا ٹکٹ آٖسز یا ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com) اور شراکتی ٹریول ایجنٹس کے ذریعے مسافروں کی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے قبل کی  بکنگ پر دستیاب ہے۔

دبئی کے مشہور میوزیم آف دی فیوچر کے بالکل قریب واقع  اسٹار5 اسٹار 25 آورز ہوٹل دبئی ون سینٹرل جدید انداز کے ساتھ ساتھ روایتی بدوی ثقافت اور ڈیزائن سے مزین ہے،اگر آرام کرنا چاہتے ہیں تو مسافر منفرد سوانا میں آرام کرسکتے ہیں،جہاں سے دبئی کا حیرت انگیز شہر نظر آتا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) کے اندر واقع نووٹل ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے وسط میں ایک پرتعیش لیکن گھریلو ماحول فراہم کرتا ہے،تالاب کے کنارے آرام کریں اور چلز پول بار سے اہم مشروبات اور ہلکے پھلکے کھانے کا لطف اٹھائیں، چاہے اکیلے سفر کریں یا ایک خاندان کے طور پر، نوووٹل ورلڈ ٹریڈ سینٹر، دبئی کو اپنے قیام کی جگہ بنائیںبنائیں۔

مائی ایمریٹس پاس کی بدولت دبئی جانے یا اس کے ذریعے سفر کرنے والے صارفین دبئی اور متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں ریٹیل، تفریحی اور کھانے کی آؤٹ لٹس کے ساتھ ساتھ مشہور دلچسپ مقامات اور لگژری اسپاز سے استفادے کے لئے بآسانی اپنا بورڈنگ پاس اور شناختی دستاویز پیش کرکے شاندار ڈسکاؤنٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام، اسکائی وارڈز کے ممبر ہوٹلوں، ایئرلائنز، کاروں کے کرائے، ریٹیل اور بینکاری جیسے ہمارے عالمی شراکت داروں کے ساتھ میلز کما سکتے ہیں۔ ممبرز ان میلز کو انعامی ٹکٹوں، اپ گریڈ، یا یہاں تک کہ کنسرٹ اور کھیلوں کی تقریبات کے ٹکٹوں پر خرچ کرسکتے ہیں، ایمریٹس نے چھ براعظموں میں 130 سے زائد مقامات  کے لئے محفوظ طریقے سے آپریشن دوبارہ شروع کیا ہے اور اس وقت وہ پاکستان سے  دبئی کے لئے ہر ہفتے 53 پروازیں  چلا رہی ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین