پاکستان
لاہور کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی بند، مریم نواز کے معافی مانگنے تک ہڑتال رہے گی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے،ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز میں کام بند کر دیا،ڈاکٹر مطالبات کی منظوری کے بغیر ہڑتال ختم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔
لاہور جنرل ہسپتال، میو ہسپتال،جناح ہسپتال، سروسز اور گنگارام ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بند ہیں،وائے ڈی اے کی ہڑتال سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دور دراز علاقوں سے آئے مریض بغیر علاج واپس جانے پر مجبور ہیں۔
صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے معافی مانگنے تک او پی ڈیز بند رہیں گی،مریم نواز نے پرنسپل سمیت سنئیر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگوائیں،مریم نواز نے پوری ڈاکٹرز کمیونٹی کی بے عزتی کی ہے۔