پاکستان

سبندھ میں ایل پی جی، ایل این جی دکانوں کو آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کا حکم

Published

on

سندھ بھر میں ایل پی جی اور ایل این جی کی دکانیں آبادی سے دور منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی، صوبائی وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں قائم تمام ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے مقررہ ایس او پیز کے مطابق چلانے کا پابند کیا جائے ، جبکہ دکانوں کی انسپکشن کرکے غیر معیاری سلینڈرز ضبط کیے جائیں۔

مراسلے میں ایل این جی اور ایل پی جی شاپس کو مصروف بازاروں اور رہائشی علاقوں سے دور منتقل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، مراسلے میں تمام ڈی سیز کو کاروائی کی ہفتہ وار رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version