Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بروقت کارروائی کر کے 6 ماہی گیروں کو بچالیا

Published

on

پاک بحریہ نے کھلےسمندر میں بروقت امدادی کاروائی کرکے 6 ماہی گیروں کو بچالیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کو سمندر میں پھنسی الزوبیر نامی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہوئی، جس کے بعد مشکل حالات میں پھنسی کشتی کی جانب ٹیمیں روانہ کی گئیں.

بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی کو تلاش کیا گیا اوراس میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کیا گیا.

پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم نے کشتی میں پھنسے 6 ماہی گیروں کو طبی امداد بھی فراہم کی،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کا سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین