Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روزویلٹ نیویارک کے انتظام کا نیا معاہدہ ہوگیا

Published

on

.پی آئی اے کے امریکا میں موجود روزویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ ہوگیا

پی آئی اے انتظامیہ سے امریکا روزویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کیا تھا،جس کے جواب میں قومی ائیرلائن انتظامیہ کے کمپنی سیکریٹری راؤمحمد عمران کی  جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کے معاملات الگ حیثیت میں چلتے ہیں،جبکہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی الگ ہیں،تاہم پی آئی اے انویسمنٹ لمیٹیڈ سے جو فیڈ بیک موصول ہوا،اس کے مطابق امریکا میں موجود ہوٹل روزویلٹ کا معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن نامی ادارے سے کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت روز ہوٹل کو 3 سال کے لیے نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی،معاہدے کے تحت امریکی فرم روزویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائیگرنٹس کو رہائش کے لیے دے گی۔
معاہدے کے تحت 18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دی ہے،روزویلٹ ہوٹل کی یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین