Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف آج5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

Published

on

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز کے سی بی، سی بی ای، ڈی ایس او، اے ڈی سی(جنرل)، آج پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طویل عرصے سے موجود دفاعی معاہدے کے تحت ہو رہا ہے۔

جنرل سر پیٹرک سینڈرز، چیف آف آرمی سٹاف پاکستان جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے علاوہ، دفاعی امور سے متعلق دیگر ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔

مشترکہ تاریخ اور برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی بنیاد پر قائم پاک-برطانیہ دفاعی تعلقات اور دوستی کی گرم جوشی اور وسعت برطانیہ کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستانی افسران برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ، ایڈوانسڈ کمانڈ اینڈ سٹاف کورس اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔

جنرل سر پیٹرک سینڈرز پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے قریب ایک برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سیلاب کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی علاقہ زیرآب آ گیا تھا اور تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔ برطانوی وزارت دفاع نے امدادی کارروائیوں میں معاونت کی تھی، اور آرمی چیف پاکستان کی درخواست پر آٹھ کشتیاں اور دس پورٹیبل جنریٹر فراہم کیے تھے۔ دورے کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین