Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد اور لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار،پنجاب، کے پی کے کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

Published

on

اسلام آباد  اور لاہور میں بارش کے بعدموسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج (بدھ) دن بھر مطلع ابر آلود رہنے آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ،

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دیر، سوات،  چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور میں   آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں   آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چندمقامات پرژالہ باری اورموسلا دھار بارش بھی متوقع

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ،لیہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،  راولپنڈی، جہلم ، اٹک، چکوال، مری اور گلیات میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لاہور اورجہلم  میں موسلادھار بارش ژالہ باری  کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

  پنجگور، قلات، لسبیلہ، سبی، خضدار اور گردونواح میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا

گللگت بلتستان اور کشمیر   میں تیز ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 کشمیر میں چند  مقامات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

عائشہ عمران لاہور سکول آف اکنامکس میں بی بی اے کی سٹوڈنٹ ہیں، کنیئرڈ کالج میں بھی زیرتعلیم رہیں، سائیکالوجی، میڈیا مارکیٹنگ، ڈیٹا الیسز ان کی خصوصی دلچسپی کے مضامین ہیں ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین