Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس 4 جولائی کو بھارت میں ہوگا، پاکستان کو بھی دعوت

Published

on

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی بھارت میں ہوگا، بھارت کی جانب سے پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کو اجلاس کا دعوت نامہ بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا۔

اجلاس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعوکیا گیا ہے۔ ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیاہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

 ایس سی او گووا وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین