Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ترکی میں صدارتی الیکشن کے رن آف مرحلے میں پولنگ مکمل

Published

on

ترکی میں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ مکمل ہوگئی، ترکی میں پہلی بار صدر کا انتخاب رن آف مرحلے میں داخل ہوا ہے۔

14 مئی کو پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، لیکن مجموعی شرح اب بھی 80 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

چند چھوٹی موٹی جھڑپوں اور انتخابی بے ضابطگی کی اکا دکا شکایات کے سوا ووٹنگ ملک بھر میں مجموعی طور پرپرسکون ماحول میں ہوئی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں یا ووٹوں کی ہیر پھیر کے واقعات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

ٹرن آؤٹ کی نسبتاً کم شرح نے دونوں فریقوں کو اپنے حامیوں کو باہر لانے اور ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے  کی کوششوں پر مجبور کیا، کوئی بھی کیمپ یقین کے ساتھ فتح کی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔

پولنگ بند ہونے کے بعد  گنتی شروع ہو گئی ہے اور اس عمل میں زیادہ وقت لگنے کا امکان نہیں۔

توقع ہے کہ سپریم الیکشن بورڈ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے (15:30 GMT) کے قریب نتائج کی نشریات پر پابندی ہٹا دے گا کیونکہ ابتدائی نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان11 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان13 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین