Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ کی سعودی، اسرائیل تعلقات معمول پر آنے کی پیشگوئی

Published

on

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن ایران اور سعودی عرب تعلقات بحالی، ریاض کے تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ضروری اور ممکن ہے۔

یوسی کوہن نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کی سوچ کے متعلق بات کی اور تعلقات معمول پر آنے کی پیشگوئی کی۔

یوسی کوہن نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ان کی سعودی ولی عہد کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی یا نہیں (اسرائیلی میڈیا رپورٹس شائع کر چکا ہے کہ یوسی کوہن کی محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقاتیں ہو چکی ہیں) یوسی کوہن نے تجزیہ پیش کیا کہ محمد بن سلمان کیا چاہتے ہیں۔

یوسی کوہن نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ تعلقات بحالی کا معاہدہ کر کے امریکا کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ واشنگٹن کے خود کے ساتھ روا رکھے گئے رویہ پر صبر کھو چکے ہیں،اور ان کے پاس امریکا سے ہٹ کر بھی آپشنز موجود ہیں، اس معاہدے سے محمد بن سلمان نے اسرائیل کی کوئی بے عزتی نہیں کی۔

یوسی کوہن نے کہا کہ سعودی ایران معاہدے سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنے سے پہلے اس معاہدے کے مقاصد جاننے کے لیے آپ کو خود کو سعودیوں کی جگہ رکھ کر سوچنا ہوگا۔

تاہم  یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل سعودی تعلقات معمول پر لانے کا اقدام فوری نہیں، کیونکہ سعودی ہمیشہ یہ جاننا چاہیں گے مسلم دنیا میں اس فیصلے پر ردعمل کیا ہوگا۔

سعودی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معموعل پر لانے کے معاملے پر آہستہ اور محتاط پیشرفت کریں گے، اس کے علاوہ بھی کچھ بڑے سوال ہیں جن سے نمٹنا باقی ہے، جیسے روس یوکرین جنگ۔

یوسی کوہن نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل زاور سعودی عرب کے اندر ایسے جراٗت مند لیڈر موجود ہیں جو جانتے ہیں کہ تعلقات معمول پر لانے پر کیسے پیشرفت کرنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین