دنیا
تصویر لینے کے لیے کار ریس، فوٹوگرافرز شہزادہ ہیری، میگھن کے تعاقب میں، خوفناک حادثہ ٹل گیا
شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن حادثے سے بال بال بچ گئے۔ برطانیہ کے کنگ چارلس کے صاحبزادے ڈیوک آف سسیکس ہیری اور انکی اہلیہ ایوارڈ تقریب سے واپسی پر فوٹوگرافروں کی گاڑیوں کے لگاتار تعاقب کرنے کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچے۔
پرنس ہیری اور انکی اہلیہ کے ترجمان کے مطابق نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد شہزادہ ہیری، میگھن مارکل اور ان کی والدہ جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوکر نکلے تو فوٹوگرافروں کی گاڑیوں نے ان کا تعاقب شروع کردیا،فوٹوگرافروں کی جانب سے لگاتار دو گھنٹے تک ان کے تعاقب کا سلسلہ جاری رہا، فوٹو گرافروں سے پیچھا چھڑانے کیلئے تیز رفتاری کے باعث کئی مقامات پر ان کی گاڑی دوسری گاڑیوں اور پیادل افراد سے ٹکراتے ٹکراتے بال بال بچی۔
ترجمان کے مطابق تعاقب کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کئی مقامات پر سگنل توڑ نے، فٹ پاتھوں پر گاڑیاں چڑھانے اور رکاوٹوں کو توڑنے کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے تصاویر بھی بناتے رہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوٹوگرافروں کی درجنوں گاڑیوں نے ہیری اور میگھن کی گاڑی کا پیچھا کیا تھا،تاہم اس واقعے کے دوران نہ تو کوئی زخمی ہو ا اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کسی کو گرفتار کیا گیا
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں