پاکستان
پی ٹی آئی نے جعلی فارم 45 اپ لوڈ کر کے ڈیجیٹل دہشتگردی کی، عطا تارڑ
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/12/atta-tarar-1.jpg)
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جعلی فارم 45 تیار کئے ، ایک ہی پولنگ سٹیشن کے دو دو فارم 45 کیسے جاری ہوگئے؟
لاہور میں مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے ڈیجیٹل دہشت گردی کی،پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی پر 100 ارب روپے خرچ کیے گئے،سینکڑوں کی تعداد میں جعلی فارم 45 سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے،فارم 45 بنتے ہوئے وقت لگتا ہے، پریزائیڈنگ افسر سکیورٹی میں ریٹرننگ آفس جاکر فارم 45 جمع کراتا ہے،پی ٹی آئی نے عجلت میں فارم 45 تیار کیے،فارم 45میرے پاس ہیں ان پر انگوٹھا نہیں سیاہی پھیلی ہوئی ہے،ایک ہی پولنگ سٹیشن سے 2فارم 45کیسے جاری ہوگئے؟
عطاتارڑ نے سوال کیا کہ ہم نے دھاندلی کرنی ہوتی تو کیا رانا ثنااللہ ہارتے؟ آپ تو غلام نہیں تھے پھر امریکا کے آگے ہاتھ کیوں پھیلا رہے ہیں،میں سلمان اکرم کی طرح پہلی بار انتخابات میں نہیں آرہا،پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں شکست پر دھاندلی کاشور مچادیا،میٹھامیٹھاہپ کڑواکڑواتھوکی پالیسی نہیں چلے گی، خیبر پختونخوا اور سندھ میں فارم 45ایک ہی ہیں،بیرونی طاقتوں کے ذریعے انتخابات میں ڈیجیٹل ٹیررازم کیا گیا،فارم 45 کا کھلواڑ کرپشن کرنے کیلئے کیا گیا،فارم 45 کے ذریعے عوام میں انتشار پیدا کیا گیا۔
-
کھیل11 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل9 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
تازہ ترین3 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
تازہ ترین4 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی