پاکستان

پی ٹی آئی نے جعلی فارم 45 اپ لوڈ کر کے ڈیجیٹل دہشتگردی کی، عطا تارڑ

Published

on

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جعلی فارم 45 تیار کئے ، ایک ہی پولنگ سٹیشن کے دو دو فارم 45 کیسے جاری ہوگئے؟

لاہور میں مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے ڈیجیٹل  دہشت گردی کی،پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی پر 100 ارب روپے خرچ کیے گئے،سینکڑوں کی تعداد میں جعلی فارم 45 سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے،فارم 45 بنتے ہوئے وقت لگتا ہے، پریزائیڈنگ  افسر سکیورٹی میں ریٹرننگ آفس جاکر فارم 45 جمع کراتا ہے،پی ٹی آئی نے عجلت میں فارم 45 تیار کیے،فارم 45میرے پاس ہیں  ان پر انگوٹھا نہیں سیاہی پھیلی ہوئی ہے،ایک ہی پولنگ سٹیشن سے 2فارم 45کیسے جاری ہوگئے؟

عطاتارڑ نے سوال کیا کہ ہم نے دھاندلی کرنی ہوتی تو کیا رانا ثنااللہ ہارتے؟ آپ تو غلام نہیں تھے پھر امریکا کے آگے ہاتھ کیوں پھیلا رہے ہیں،میں سلمان اکرم کی طرح پہلی بار انتخابات میں نہیں آرہا،پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں شکست پر دھاندلی کاشور مچادیا،میٹھامیٹھاہپ کڑواکڑواتھوکی پالیسی نہیں چلے گی، خیبر پختونخوا  اور سندھ میں فارم 45ایک ہی ہیں،بیرونی طاقتوں کے ذریعے انتخابات میں ڈیجیٹل ٹیررازم کیا گیا،فارم 45 کا کھلواڑ کرپشن کرنے کیلئے کیا گیا،فارم 45 کے ذریعے عوام میں انتشار پیدا کیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version