پاکستان
وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کی حامد میر کے ساتھ چاہتے نہ چاہتے لفظی جنگ چھڑ گئی
سینئر اینکر پرسن،صحافی حامد میر اور پنجاب حکومت کے درمیان زمان پارک سے گرفتاریوں کے متعلق ایک ٹویٹ پر ٹھن گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حامد میر کے بھائی اور سینئر صحافی عامر میر پنجاب کی نگران حکومت میں وزیر اطلاعات اور ترجمان پنجاب حکومت ہیں۔
بظاہر دونوں بھائی آمنے سامنے نہیں آئے اور پنجاب پولیس کے ترجمان کو حامد میر کے ٹویٹ پر ردعمل کے لیے آگے کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے نام سے میڈیا کو جاری کیا گیا بیان پنجاب حکومت کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا۔
پنجاب حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلشنز سے ترجمان پنجاب پولیس کا بیان جاری کیا گیا ہے،یہ محکمہ وزیراطلاعات عامر میر کے ماتحت ہے، یوں عامر میر چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے اپنے بھائی حامد میر کے ساتھ لفظی جنگ میں الجھ گئے ہیں۔
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے ترجمان پنجاب پولیس کا جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر جھوٹے پروپیگنڈہ کا شکار ہوئے ہیں،حامد میر نے پی ٹی آئی والوں کی ایک جھوٹی ویڈیو ری ٹوئیٹ کی،اس گمراہ کن ٹویٹ نے حامد میر کی ساکھ مجروح کی یے، حامد میر نے لکھا کہ ویڈیو میں موجود 8 لوگ وہ ہیں جو پولیس نے زمان پارک سے گرفتار کیے، حامد میر نے جھوٹا دعوی ری ٹویٹ کیا کہ دراصل یہ 8 لوگ جیل سے نکال کر لائے گئے ہیں، انہوں نے لکھا کہ ان کے ہاتھوں پر جیل کی مہر ثبت ہے،حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں موجود ایک بھی شخص وہ نہیں جسے دو روز پہلے زمان پاک سے پکڑا گیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زمان پارک سے پکڑے گئے آٹھ افراد میں سے ایک بھی وین میں موجود نہیں،حامد میر نے سو فیصد درست فرمایا کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے۔
ترجمان پنجاب پولیس سے منسوب کرکے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ وین میں بیٹھے وہ لوگ ہیں جنہیں 9 مئی کے ہنگاموں کے دوران تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ تفتیش کے بعد ان کو ہنگاموں میں ملوث ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کی وجہ سے ان کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں لگی ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق انکی گرفتاری پہلے تھری ایم پی او کے تحت ہوئی تھی۔
ترجمان پنجاب پولیس سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ امید ہے حامد میر آئندہ پی ٹی ۤئی کے جھوٹے پروپینگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں