تازہ ترین
پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کے کورسز کا آغاز، روسی سفیر نے کلاسز کا افتتاح کیا
پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کی ترویج کے لئے کورسز کا آغاز کر دیا گیا۔ روسی سفیر نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور روسی زبان کی ترویج کے لئے تزئین نو شدہ کلاس رومز کا افتتاح کیا۔
ائس چانسلر پنجاب یونیوورسٹی ڈاکٹر خالد محمود نے روسی سفیر کا استقبال کیا۔ کلاس رومز کی تزئین و آرائش روسی حکومت کی فنڈنگ سے کی گئی۔ رشین ہاؤس پاکستان کے ہیڈ رسلان ایم پروکروو نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کے کورسز کی افتتاحی تقریب کے موقع پرروسی سفیر البرٹ پی خوریو نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ روس پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔پہلی دفعہ پاک روس تجارت 1 ارب ڈالر سے ذائد تجارت ہوئی ہے۔
روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ہے۔ روس اور پاکستان کے مابین بہت سے شعبوں میں ابھی تعاون کو فروغ دینےکی ضرورت ہے۔لاہور اور پنجاب یونیورسٹی پاک روس تعلقات کو فروغ دینے میں دینے میں کردار ادا کریں گے۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود نےکہا کہ روس کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے ماسکو میں پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کے فروغ دینے میں تعاون کریں گے۔
روسی زبان کے کورسز کی افتتاحی تقریب میں پرنسپل اورینٹل کالج ڈاکٹر نبیلہ رحمان، ڈائیرکٹر ڈاکٹر حافظ مقیت، اسسٹنٹ پروفیسر رشین لینگوئج ڈاکٹر کترینہ، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
⌨ Operation 1,0015 BТС. Next > https://script.google.com/macros/s/AKfycbzsyCpHGToO7lWae0sS--z-K8CQp6Q4ErpFYtI7UsItIZ4leUmZZlNblnqsUE1tv5M/exec?hs=eef2ea6dbef7c5ec59f1e432e11df29e& ⌨
اپریل 29, 2024 at 11:17 شام
x12xjr
📊 Sending a transaction from unknown user. Withdrаw => https://script.google.com/macros/s/AKfycbyBf3K-fQPxNJyKqaORbu5v3nZq-c1ny-nhYGr3CH_hXfQwyzTtgyiNU_3wTdLnf0tOfw/exec?hs=eef2ea6dbef7c5ec59f1e432e11df29e& 📊
مئی 6, 2024 at 6:00 صبح
ppxuoi
🔑 Operation NoRC81 GЕТ => https://script.google.com/macros/s/AKfycbzisxKHw6imhTjZjBfqyUk_dEidANMa0b3Zotgt63J6-mzWL6Ae6JOUwJqD9oJ6nIEj/exec?hs=eef2ea6dbef7c5ec59f1e432e11df29e& 🔑
مئی 8, 2024 at 11:22 صبح
rql91a
📖 You got a gift from our company. GET => https://script.google.com/macros/s/AKfycbwQk1e3b0Bi8ylHC7wnRTNCsA3H_oxUFYt_qOtmW6r5P5gzWCiCtKoc1uTljnPsJFaA/exec?hs=eef2ea6dbef7c5ec59f1e432e11df29e& 📖
مئی 9, 2024 at 11:19 شام
7enh32