پاکستان
سعودی ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا،تعاون بڑھانے پر بات چیت
سعودی عرب کی جنرل ایویشن سول ایوی ایشن (گاکا) کا اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق سعودی عرب کے 8رکنی ایوی ایشن سیکورٹی وفد نے آج صبح ہیڈ کوارٹرزمیں ڈائریکٹر سیکیورٹی پاکستان سول ایوی ایشن سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران فریقین نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی “گاکا’ کا سیکیورٹی وفد تین ہفتے کا دورہ پر پاکستان آیا ہے،دورے کے دوران وفد کراچی،لاہور،سیالکوٹ،ملتان،اسلام آباد اورپشاورکے ہوائی اڈوں کا دورہ کرےگا، دورے کا مقصد پاکستان ائرپورٹس سے براہ راست سعودی عرب جانے والی پروازوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے اپنے پیغام میں سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیرمقدم کیا،ان کا کہناہے کہ مختلف ہوائی اڈوں کے دوروں کے دوران سعودی مہمانوں سے مکمل تعاون کیا جائے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے برادر ملک سعودیہ سے آنے والے وفد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی،سربراہ سعودی وفد کا کہناتھا کہ ہم پرتپاک استقبال پرپاکستان سول ایوی ایشن کے شکرگذارہیں، یہ دورہ دونوں سول ایوی ایشنز کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا،ملاقات کا اختتام پر دونوں اطرف سے تحائف کا تبادلہ ہوا۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی