تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے ہیڈ کوچ مستعفی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہوگئے،سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،،وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔
کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
کرس سلورووڈ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔
گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔