Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملکی تاریخ کی سب سے طویل مال بردار ٹرین، ریکارڈ وزن کے ساتھ چلانے کا کامیاب آپریشن

Published

on

پاکستان ریلویز  نے ایک اور  اہم سنگ میل عبور کر لیا،پاکستان کی تاریخ میں سب سے لمبی اور سب سے بھاری مال بردار ٹرین کا پہلا مشن کامیاب ہوگیا،ٹرین کراچی پپری یارڈ سے کوٹری کے درمیان چلائی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ایک کلومیٹر 2500 فٹ سے زیادہ لمبی مال بردار ٹرین چلا کر ریکارڈ قائم کر دیا گیا،مال بردار ٹرین 50 ہاپر ویگنوں میں 3000 ٹن پے لوڈ کے ساتھ چلائی گئی،مال بردار ٹرین کا وزن 4132 ٹن ہے۔

پاکستان ریلویز کے واحد طاقتورجی یو ای 40 لوکوموٹیو 4563 ہارس پاور جی ای یو 40 کے ساتھ چلایا گیا،پاکستان ریلوے کے پاس طاقتور انجن 53  جی یو ای لوکوموٹیو بڑا بیڑا موجود ہے

ریلوے کی تاریخ کی سب سے لمبی مال بردار ٹرین ہیڈ اور ٹیل اینڈ پر صرف تین افراد کے عملے کے ذریعے چلائی گئی،پیپری یارڈ سے کوٹری جنکشن تک 127 کلومیٹر کے فاصلے میں ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر چلائی گئی،آزمائشی ٹرین سے اضافی بوجھ ہٹانے کے بعد ٹرین اپنی منزل کے لیے روانہ ہو گئی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے حکومت کی طرف سے نافذ کردہ ایکسل لوڈ کی حد کے بعد مال بردار آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ بندرگاہ سے اندرون ملک کارگو کی مانگ بڑھنے سے محکمہ ریلوے مال بردار آپریشن میں اضافے کے لیے رولنگ سٹاک تیار کررہاہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین