Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشز سیریز،بارش کی آنکھ مچولی کے بعد چوتھا روزانگلش بلے بازوں کیلئے کڑا امتحان

Published

on

ایشز سیریز کے  پہلے  ٹیسٹ میچ  میں عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ نے انگلش ٹیم کی جیت کے خواب کو چکنا چو ر کر دیا ہے،اوپنر عثمان خواجہ نے 50 سے زائد  اکیلے بیٹنگ کرکے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا،عثمان خواجہ نے ٹریوس ہیڈ،کیمرون گرین،ایلکس کیری اور کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ شراکت داری قائم کی اور کریز کی ایک سائیڈ ڈٹے رہے انہوں نے 321 گیندوں پر 141 رنز اسکور کئے۔

عثمان خواجہ کی شاندار اننگز نے انگلش ٹیم کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں،تیسرے روز کے کھیل کے اختتام سے قبل انگلینڈ کے بلے باز بھی اپنی دو قیمتی وکٹیں وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں، کینگرو باؤلرز کی شاندار باؤلنگ  کے سامنے انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز بے بس نظر آئے اور اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

چوتھے روز کا کھیل اس لئے بھی بہت اہم ہے کیونکہ جہاں انگلش ٹیم اپنی بیز بال تکنیک کو جاری رکھتے ہوئے تیزی سے  رنز اسکور کرنے کی کوشش کرے گی وہیں، ہیزلووڈ، سکاٹ بولینڈ  اور نیتھن لائن بھی انگلش  بیٹرز کی ایک غلطی کے انتظار میں ہونگے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میں کے چوتھے دن (Same)  پچ پر بیٹنگ کرنا بلے بازوں کیلئے مشکل ہوتا ہے اور کینگر باؤلرز کی جانب سے میچ کے تیسرے دن شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین