ٹاپ سٹوریز
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزم گرفتار نہ ہونے پر وزیراعلیٰ برہم، غیرقانونی باشندوں کے خلاف بھی مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم
پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا،غیر قانونی طور پر مقیم15533 غیر ملکی افراد کو پنجاب سے واپس بھجوا دیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔
نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو پناہ دینے والوں کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو پناہ دینے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل لائی جائے،غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بعض شرپسند گرفتار نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی