ٹاپ سٹوریز

9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزم گرفتار نہ ہونے پر وزیراعلیٰ برہم، غیرقانونی باشندوں کے خلاف بھی مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

Published

on

پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا،غیر قانونی طور پر مقیم15533  غیر ملکی افراد  کو پنجاب سے واپس بھجوا دیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

نگران  وزیراعلیٰ نے پنجاب میں غیر قانونی  مقیم غیر ملکی افراد کو پناہ دینے والوں کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ غیر قانونی  مقیم غیر ملکی افراد کو پناہ دینے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل لائی جائے،غیر قانونی  مقیم غیر ملکی افراد کے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بعض شرپسند گرفتار نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ  9مئی کے واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کو  جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version